یوپی: گئو رکشکوں کی دہشت جاری، شاملی میں 2 مسلم نوجوانوں کو بے رحمی سے پیٹا

سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود ملک میں موب لنچنگ کے واقعات میں کمی نہیں آرہی ہے۔ تازہ واقعہ اترپردیش کے شاملی کا ہے جہاں گئوركشكو ں نے 2 مسلم نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی کی اور علاقے میں گھومایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اترپردیش میں قانون کو ہاتھ میں لینے کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے، شاملی میں گایوں کو لے جا رہے دو مسلم نوجوانوں کی گئو رکشا سیو دل کے کارکنوں نے جم کر پٹائی کر دی، گئو رکشا سیوا دل کے کارکنوں نے دونوں مسلم نوجوانوں کو سڑک پر گرا کر گھسیٹ-گھسیٹ کر لاٹھی ڈنڈوں اور بیلٹوں خوب پیٹا، گئو سیوا دل کے کارکنان کا الزام ہے کہ دونوں نوجوان گائے چوری کر کے لے جا رہے تھے اور جب انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ بھاگنے لگے۔

پولس نے بتایا کہ گئو رکشکوں کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی کارکنوں کی تلاش کی جا رہی ہے، وہیں دونوں مسلم نوجوانوں پر اتر پردیش گئو کشی روک تھام قانون کے تحت مقدمہ درج کی کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ شلوک کمار نے بتایا کہ دلشاد اور شاہ رخ ایک مندر کے پجاری سے دو گائے خرید کر اپنے گاؤں لے جا رہے تھے، اسی درمیان شاملی میں ہجوم نے ٹرک کا پیچھا کیا اور ان پر حملہ کر دیا، افسر نے بتایا کہ واقعہ کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نوجوانوں کو بچایا گیا اور انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق، گاڑی پر سوار دونوں نوجوانوں اور پجاری نے حملہ آوروں کو بتایا کہ انہوں نے پالنےکے لئے گائیں خریدیں ہیں ، اس کے باوجود ملزمان نے دونوں نوجوانوں سے مارپیٹ کی اور علاقے می میں گھومایا۔گرچہ گئو رکشکوں کی بھیڑ نے پجاری پر حملہ نہیں کیا۔

بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے جولائی کے مہینے میں موب لنچنگ کو لے کر ایک داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سخت تبصرہ کیا تھا، عدالت عظمی نے کہا تھا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، ملک میں ہجومی تشدد کی اجازت بالکل نہیں دی جا سکتی ہے، سپریم کورٹ نے ملک کی پارلیمنٹ سے اس کے خلاف سخت قانون بنانے کو بھی کہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔