پلوامہ میں دو ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار: پولیس

پولیس ترجمان نے ٹوئٹ کے ذریعے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے پلوامہ پولیس اور فوج کی 50 آر آر کی ایک ٹیم کی مدد سے پلوامہ میں دو ملی ٹنٹ اعانت کاروں کو گرفتار کیا۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو ملی ٹنٹ اعانت کاروں کو گرفتار کرکے سری نگر کے رازی کدل علاقے میں ملی ٹنٹوں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے ٹوئٹ کے ذریعے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے پلوامہ پولیس اور فوج کی 50 آر آر کی ایک ٹیم کی مدد سے پلوامہ میں دو ملی ٹنٹ اعانت کاروں کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ اعانت کاروں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم کے کمانڈر ریاض ستھر گنڈ نے انہیں سری نگر کے رازی کدل علاقے میں ایک کمیں گاہ بنانے کو کہا تھا۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ اس انکشاف پر کارروائی کرتے ہوئے سی آر پی ایف کی ایک ٹیم کی مدد سے مذکورہ جگہ کا محاصرہ کیا گیا اور وہاں ایک کمیں گاہ کو پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ’تاہم کمیں گاہ خالی تھی اور مالک مکان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔