علی گڑھ میں دو بسوں میں تصادم، 4 افراد ہلاک، 30 زخمی

علی گڑھ سے بلب گڑھ کی طرف جار رہی بس کا اچانک پہیہ پھٹ گیا جس کے سبب وہ سامنے سے آ رہی دوسرے بس سے ٹکرا گئی، حادثہ میں 4 افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیے، جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گیے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

علی گڑھ: اترپردیش کے علی گڑھ میں ہفتہ کے روز ہریانہ روڈویز کی دو بسیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں 30 سے ​​زیادہ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد موقع پر پہنچے علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ہریانہ روڈویز کی دو بسوں کے تصادم کے سبب 4 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے یہ بس ایک دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 4 افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔


جائے وقوع پر موجود علی گڑھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مُنی راج نے بتایا، "ایک بس علی گڑھ سے بلب گڑھ کی طرف جا رہی تھی، جس کے لودھا پولیس اسٹیشن کے کارسوا کے نزدیک پہنچتے ہی ٹائر پھٹ گیا، جس کی وجہ سے اس کی دوسری بس سے تصادم آرائی ہو گئی۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ درجن سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منی راج نے بتایا کہ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ دونوں بسوں میں کتنے افراد سوار تھے۔ فی الحال تمام زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایم، ایس ایس پی سمیت ضلع کے تمام عہدیدار موجود رہے اور اس معاملے کی تفتیش انجام دی گئی۔ خبر شائع ہونے تک بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی حالت کا پتہ نہیں چل سکا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔