ٹوئٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے شخص نے ایلن مسک پر کیا مقدمہ

ایلن مسک نے 14 مارچ تک ٹوئٹر میں 5 فیصد سے زیادہ حصہ لے لیا تھا، ایس ای سی کے لیے سرمایہ کاروں کو 5 فیصد کی حد پار کرنے کے 10 دنوں کے اندر شیڈیول-13 داخل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، انھوں نے ایسا نہیں کیا۔

ایلون مسک، تصویر آئی اے این ایس
ایلون مسک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ایک ٹوئٹر سرمایہ کار نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلن مسک پر مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم میں ان کی شراکت داری ظاہر نہیں کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق 24 مارچ 2022 اور یکم اپریل 2022 کے درمیان ٹوئٹر اِنک سیکورٹیز کو فروخت کرنے یا نمٹانے والے سبھی سرمایہ کاروں کی طرف سے مارک بین راسیلا کے ذریعہ مین ہٹن یونین کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

مقدمہ کے مطابق ایلن مسک نے جنوری میں ٹوئٹر شیئر حاصل کرنا شروع کیا اور 14 مارچ تک ٹوئٹر میں 5 فیصد سے زیادہ ملکیت حاصل کر لی تھی۔ ایس ای سی کے لیے سرمایہ کاروں کو 5 فیصد کی حد پار کرنے کے 10 دنوں کے اندر شیڈول-13 داخل کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن مسک نے تب تک فائلنگ جمع نہیں کی جب تک انھوں نے ٹوئٹر میں 9.2 فیصد شراکت داری نہیں لے لی۔ تقریباً 3 ارب ڈالر میں مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم میں 9.2 فیصد شراکت داری حاصل کرنے والے مسک ٹوئٹر کے 15 فیصد سے زیادہ شیئر خریدنے تک محدود ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔