ٹرمپ نے مودی سمیت تین عالمی رہنماؤں کو اعلی فوجی اعزاز سے نوازا

برائن نے کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہند-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور عالمی طاقت کی حیثیت سے ہندوستان کو آگے بڑھانے کے لئے دیا گیا ہے"۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی / Getty Images
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی / Getty Images
user

یو این آئی

واشنگٹن / نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خدمات اور کامیابیوں کے اعتراف میں ان کو امریکہ کا اعلی ترین فوجی اعزاز ’دی لیجن آف میرٹ - ڈگری چیف کمانڈر‘ سے نوازا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے پیر کی شب ٹوئٹ کرکے مودی، موریسن اور شینزو آبے کو اس فوجی ایوارڈ سے نوازے جانے کی اطلاع دی۔

نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے مطابق پیر کے روز امریکی صدر نے مودی کو یہ اعزاز پیش کیا۔ یہ اعزاز امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں حاصل کیا۔ اس موقع پر آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جاپان کے سابق وزیر اعظم شینزو آبے کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔


مودی کی قیادت میں ہندوستان کو عالمی طاقت کے طور پر ابھارنے کے ان کے وسیع وژن، اور ہند-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور عالمی امن و خوشحالی میں ان کی شراکت کے پیش نظر امریکہ نے یہ اعزاز دیا ہے۔ برائن نے کہا کہ "انہیں یہ ایوارڈ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہند-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور عالمی طاقت کی حیثیت سے ہندوستان کو آگے بڑھانے کے لئے دیا گیا ہے"۔

چیف کمانڈر کے اعلی درجے کا 'لیجن آف میرٹ' ایوارڈ امریکی صدر کی جانب سے آٹھ امریکی فوجی خدمات کے نمایاں کارکردگی کرنے والے افسران کے علاوہ ریاستوں کے سربراہان اور حکومتوں کو بھی دیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔