ٹی ایم سی نے وقفہ صفر میں اٹھایا آسام میں بنگالیوں کے قتل عام کا معاملہ

ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ دنیش ترویدی اور کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ادھیررنجن چودھری نے وقفہ صفر میں آسام میں بنگالیوں پر ہورہے حملے سے متعلق بات رکھی۔

پارلیمنٹ
پارلیمنٹ
user

یو این آئی

کولکاتا: آسام میں بنگالی شہریوں پر حملہ کے واقعات میں اضافہ پر لوک سبھا میں بنگال سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ نے بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ”گندی سیاست کرنا بند کیا جائے اور بنگالیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ دنیش ترویدی اور کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ادھیررنجن چودھری نے وقفہ صفر میں آسام میں بنگالیوں پر ہورہے حملے سے متعلق بات رکھی۔ ترویدی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ایک وفد نے آسام کا دورہ کیا تھا۔آسام میں بنگالیوں پر حملے ہورہے ہیں۔بنگالی ہمیشہ محب وطن رہے ہیں۔بی جے پی کی گندی سیاست بند ہونی چاہیے اور بنگالیوں کے قتل کرنے کا سلسلہ بھی روکنا چاہیے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بنگالی شہری ریاست کے باہر کے روزی روٹی کمانے کیلئے جاتے ہیں مگر گجرات، آسام اور اتر پردیش میں یہ بنگالی محفوظ نہیں ہیں۔ آسام میں بنگالیوں کو مارا جارہا ہے۔ مرکز ی حکومت بنگالیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ میڈیا میں بنگالیوں کے قتل سے متعلق خبریں مسلسل آرہی ہیں۔

دوسری جانب ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ادریس علی نے مطالبہ کیا کہ 23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یو م پیدائش پرقومی تعطیل کا مطالبہ کیا۔ سماجوادی پارٹی کے تیج پرتاپ سنگھ نے کہا کہ الہ آباد یونیورسٹی میں طلبا یونین کی ایک تقریب میں شامل ہونے جا رہے ان کی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو ہوائی اڈے پر روک لیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کو ریاستی حکومت کو ہدایت دینی چاہئے کہ اکھلیش یادو کو الہ آباد یونیورسٹی جانے دیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */