آئین کے بنیادی اقدار کے مطابق بھائی چارہ، یکجہتی قائم رکھیں: گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ دن آئینی اقدار میں عوام کے اعتماد کا یومِ مظہر ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ آئین کے جذبے کے مطابق ملک چلے اور آگے بڑھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے یومِ جمہوریہ 2020 کے موقع پر ریاست کے باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مبارک موقع پر ہم میں ہرشخص آئین کے بنیادی اقدار کے مطابق آپسی بھائی چارے اور یکجہتی کے ساتھ ملک کے اتحاد اور سالمیت کو قائم رکھیں۔

اس موقع پر اشوک گہلوت بڑی چوپڑ پر پرچم کشائی کے بعد عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے معمار بابا صاب امبیڈکر کے جذبے کے مطابق ہم سب، ایک دوسرے کے ساتھ چلیں۔ گاندھی جی کی قیادت میں پنڈت جواہرلعل نہرو، مولانا آزاد سمیت دیگر عظیم رہنماؤں کی طویل جدوجہد کے بعد ملک کو آزادی ملی۔ انہیں کی جانفشاں کاوشوں کے بدولت آج ہم اس مقام پر کھڑے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ سابق آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بینت سنگھ شہید ہو گئے لیکن ملک کو توڑنے والی طاقتوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن آئینی اقدار میں عوام کے اعتماد کا یومِ مظہر ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ آئین کے جذبے کے مطابق ملک چلے اور آگے بڑھے۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاستی عوام سے اپیل کی کہ اس موقع پر ہم سب کو مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک و ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھانے کا عزم کرنا چاہیے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، چیف وہپ ڈاکٹر مہیش جوشی، کئی اراکین اسمبلی اور عوامی نمائندے موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔