بنگال: ٹی ایم سی رکن اسمبلی کا قتل، بی جے پی رہنما مکل رائے کے خلاف ایف آئی آر

کرشنا گنج سیٹ سے رکن اسمبلی ستیہ جیت وشواس کا ہفتہ کے روز بندوق برداروں نے قتل کر دیا، پولس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ بی جے پی رکن اسمبلی مکل رائے کا نام بھی ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال میں ضلع نادیہ کے ہنسكھالی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ستیہ جیت وشواس کا ہفتہ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وشواس پھولباری میں اپنی رہائش گاہ کے نزدیک سرسوتی پوجا تقریب میں شامل ہو رہے تھے۔ واقعہ کے بعد انہیں سنگین حالت میں قریبی شكتی نگر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اس معاملہ میں پولس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ہنسکھالی پولس اسٹیشن کے انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا حکم دے دیا گیا تھا۔ خبروں کے مطابق ایف آئی آر میں بی جے پی رہنما مکل رائے کا نام بھی شامل ہے۔

پولس کے مطابق نادیہ کے پھولباری میں ایک سرسوتی پوجا کی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے ستیہ جیت وشواس کو بندوق برداروں نے اس وقت گولی ماری جب وہ اسٹیج سے نیچے اتر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ستیہ جیت نے حال ہی میں شادی کی تھی۔

ترنمول کانگریس کی طرف سے رکن اسمبلی کے قتل پر سخت رد عل ظاہر کیا گیا ہے۔ اس قتل کے لئے بی جی پی کو ذمہ قرار دیا تھا۔ پارٹی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’بی جے پی نے علاقہ میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی اور اب یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔‘‘

ایک دیگر ٹوئٹ میں ترنمول کانگریس نے کہا، ’’جنہوں نے رکن اسمبلی کا قتل کیا ہے انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ جو اس قتل کے لئے ذمہ دار ہیں انہیں سزا ضرور ملے گی۔ اس قتل کے لئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔ علاقہ میں دہشت پھیلانے والے کچھ لوگ ہیں جنہوں نے رکن اسمبلی کا قتل کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔