ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنان میں تصادم، پتھراؤ میں کچھ لوگ زخمی

ترنمول کانگریس نے اس سلسلے میں کہا کہ بی جے پی والے غیر ضروری طور پر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں اور پورے علاقے میں تشدد پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

کولکاتا: بی جے پی امیدوار رودر نیل گھوش کا پوسٹر پھاڑے جانے کے بعد ریاستی وزیر فرہاد کے گڑھ چیتلہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ کل رات دونوں فریقین کے درمیان پتھراؤ بھی ہوا جس میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔بی جے پی امیدوار نے چیتلہ پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے شکایت درج کی ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں جمعہ کے روز بتایا کہ اس واقعے کے دوران متعدد گاڑیاں بھی توڑ دی گئیں۔ گھوش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے تقریباً 250 کارکنان نے ان پر اور ان کی پارٹی کے ساتھیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ تھانے جارہے تھے۔اور ان کے ہی لوگوں نے ہمارے پوسٹر کو پھاڑے ہیں۔


ترنمول کانگریس نے اس سلسلے میں کہا کہ بی جے پی والے غیر ضروری طور پر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں اور پورے علاقے میں تشدد پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بہر حال، اس معاملے میں اب تک کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔