سمستی پور میں آگ سے جھلس کر تین افراد کی موت

رات ایک گھر میں کھانہ بنانے کے دوران رسوئی گیس سلینڈر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ہولناک شکل اختیار کر لی اور آس پاس کے 20 گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

علامتی تصویرآئیاےاین ایس
علامتی تصویرآئیاےاین ایس
user

یو این آئی

بہار میں ضلع سمستی پور کے کلیان پور تھانہ حلقے میں آگ سے جھلس کر ایک ہی گھر کی دو خواتین سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ ضلع کے رام بھدرپور گاؤں کے چھکَّن ٹولی میں جمہ کی رات ایک گھر میں کھانہ بنانے کے دوران رسوئی گیس سلینڈر میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ہولناک شکل اختیار کر لی اور آس پاس کے 20 گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ اس دوران چھکَّن ٹولہ کے باشندے کیسُن دیوی، بہو سنگیتا دیوی (26) اور پوتی گنگا کماری (08) کی جل کر موت ہو گئی۔ یہ سبھی سونے لال رائے کے گھر میں سو رہے تھے۔


ذرائع نے بتایا کہ دیہی افراد کی اطلاع کی بنیاد پر فائر برگیڈ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس حادثے میں لاکھوں روپیے کے سامان جل کر خاکستر ہو گئے۔ ادھر سمستی پور کے سرکل افسر نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے اور آج ہی حکومتی امداد دی جائے گی۔ سڑک افسر رویندر کمار دیواکر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو محکمہ آفات سے ملنے والی چار چار لاکھ روپیے کی امدادی رقم دی جائے گی۔

اس دوران اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور جے ڈی یو کے مقامی رکن اسمبلی مہیشور ہزاری نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن سرکاری امداد مہیا کروائی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔