مدھیہ پردیش: رکن اسمبلی سمیت بی جے پی کے 3 رہنما کانگریس میں شامل

بی جے پی کے ایک موجودہ رکن اسمبلی سنجے شرما سمیت پارٹی سے جڑے تین افراد نے راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کرلی۔

کانگریس کا دامن تھامنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی سنجے شرما (بائیں)
کانگریس کا دامن تھامنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی سنجے شرما (بائیں)
user

قومی آوازبیورو

اندور: مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے منگل کو ریاست میں کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا۔

کانگریس کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق بی جے پی کے ایک موجودہ رکن اسمبلی سنجے شرما سمیت پارٹی سے جڑے تین افراد نے راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کرلی۔ان میں نرسنگھ پور کے تیندو کھیڑا کے رکن اسمبلی سنجے شرما کے علاوہ اندور علاقے کے ایک سابق رکن اسمبلی کملاپت آریا اور گوالیار علاقے سے بی جےپی کے لیڈر رہے گلاب سنگھ کرار کا نام شامل ہے۔

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سنجے شرما نے شیوراج پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ شیوراج کی قیادت میں انہیں گھٹن محسوس ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے باتوں کے علاوہ اور کچھ نہی کیا۔

بی جےپی سے دو بار کے رکن اسمبلی رہے سنجے شرما کا اس بار ٹکٹ کٹنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ وہیں گلاب سنگھ کرار ریاست کے پسماندہ طبقے کے سیل کے صدر اور وزیرمملکت کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔ان کا نام ویاپم گھوٹالے میں سامنے آیا تھا۔سی بی آئی کی ایف آئی آر میں نام آنے کے بعد گلاب سنگھ کرار کو پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Oct 2018, 2:09 PM