مٹ جاؤں گا لیکن ٹوٹونگا نہیں: ہریش راوت

ہریش راوت نے ممبران اسمبلی کی خرید فروخت سے متعلق اسٹنگ معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانچ سے متعلق انتہائی سخت تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مشکل وقت ہے، مٹ جاؤں گا، لیکن ٹوٹونگا نہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نینی تال: کانگریس لیڈر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے ممبران اسمبلی کی خرید فروخت سے متعلق اسٹنگ معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانچ سے متعلق انتہائی سخت تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مشکل وقت ہے، مٹ جاؤں گا، لیکن ٹوٹونگا نہیں۔

ہریش راوت نے ہفتہ کے روز یہاں کہا کہ میری سیاسی زندگی میں ایک بار پھر انتہائی مشکل لمحہ آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مٹ ضرور جاؤں گا لیکن ٹوٹونگا نہیں۔ انهوں نےالزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت مرکزی تفتیشی ایجنسی کا غلط استعمال کرکے کانگریس لیڈروں کے خلاف سازش رچ رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پی چدمبرم کی طرح ہی ان کے خلاف بھی سازش رچ رہی ہے اور سی بی آئی جانچ اسی کے اشارے پر ہو رہی ہے۔ انہوں نے موجودہ وقت کو اپنی سیاسی زندگی کا مشکل ترین اور چیلنجنگ بتایا اور کہا کہ وہ مقابلہ کرتے ہوئے مٹ جائیں گے لیکن مرکزی حکومت کے سامنے جھکیں گے نہیں۔

ہریش راوت نے ٹوئٹر پر لکھاکہ ’’میری سیاسی زندگی میں ایک بار اور برا اور مشکل لمحہ آ رہا ہے۔ کچھ طاقتیں مجھے مٹا دینا چاہتی ہیں۔ میں مٹ ضرور جاؤں گا لیکن ٹوٹونگا نہیں۔ میں اتراكھنڈی گنگلوڑ (دریا کے پتھر کی طرح) لڑھكتے لڑھكتے، گھستے-گھستے اس مٹی میں مل جاؤں گا لیکن ٹوٹونگا نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Aug 2019, 7:10 AM