کورونا وائرس سے بنگال میں مزید دو اموات

بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ دو دن قبل این آر ایس اسپتال میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی اس کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید دو افراد کی موت ہو گئی ہے اور اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد کل 6 ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال کے محکمہ صحت نے اس کی تصدیق کی ہے تاہم مرکزی وزارت صحت کے مطابق بنگال میں اب تک صرف 3موتیں ہوئی ہیں۔

ایک 57سالہ شخص جسے ہوڑہ ضلع کے گولاباری علاقے میں واقع ایک پرائیوٹ اسپتال میں دو دن قبل داخل کرایا گیا تھا، اس کی منگل کی رات موت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ ہم متوفی کے سفری دستاویز معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ کورونا وائرس سے کیسے متاثر ہوا یا پھر وہ کس مریض کے رابطے میں آیا۔


جب کہ آج بدھ کی صبح شمالی 24 پرگنہ کے بیل گڑھیا کے اسپتال میں داخل ایک 57 سالہ شخص کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ اس کے بیرون ریاست سفر کرنے کے کوئی دستاویز نہیں ہیں۔ یہ شوگر کا 20 سال سے مریض ہے۔ 23مارچ کو گردہ کی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ منگل کی رات کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

محکمہ صحت کے افسر نے کہا کہ اس کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ہگلی ضلع کے شیر پھولی کے رہنے والے ایک شخص، مشرقی مدنی پور کے ایگرا کے رہنے والے دو افراد میں کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔ بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ دو دن قبل این آر ایس اسپتال میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی اس کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */