کورونا سے لداخ میں شعبہ سیاحت کو 600 کروڑ روپے کا نقصان

کورونا کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ لداخ یونین ٹریٹری میں بھی شعبہ سیاحت تباہی کے دہانے پر ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے لداخ میں شعبہ سیاحت کو قریب 6 سو کروڑ روپے کا نقصان ہونا طے ہے

تصویر Getty Images
تصویر Getty Images
user

یو این آئی

لیہہ: کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ لداخ یونین ٹریٹری میں بھی شعبہ سیاحت تباہی کے دہانے پر ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے لداخ میں شعبہ سیاحت کو قریب 6 سو کروڑ روپے کا نقصان ہونا طے ہے۔ ادھر اس شعبے سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے امسال سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے جس سے ہمارا روزگار تباہی کے دہانے پر ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ کورونا وبا سے لداخ میں شعبہ سیاحت کو قریب چھ سو کروڑ روپے کا نقصان ہونا طے ہے۔

انہوں نے کہا: 'ہماری ٹورازم انڈسٹری کو جو سالانہ قریب چھ سو کروڑ روپے کی آمدنی ہوتی تھی اس کا نقصان ہونا طے ہے، یہاں ہمارا ٹورسٹ سیزن بہت ہی مختصر ہوتا ہے جس پر کورونا کے کافی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں'۔ موصوف نے کہا کہ سال گذشتہ قریب تین لاکھ بیس ہزار سیاح لداخ آئے تھے جبکہ اس سال اب تک صرف ایک سو سے ڈیڑھ سو تک کے قریب سیاح یہاں آئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کورونا وبا میں نرمی آنے کے ساتھ ماہ ستمبر اور اکتوبر میں یہاں سیاحوں کے آنے کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ دریں اثنا شعبہ سیاحت سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے نہ آنے سے ان کا روزگار متاثر ہوا ہے۔ انچک نامی ایک ڈرائیور نے کہا کہ یہاں سیاح نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے میرا کام متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں سیاحوں کا کافی رش ہوتا تھا لیکن امسال کورونا کی وجہ سے کہیں کوئی سیاح نظر ہی نہیں آرہا ہے۔ ایک دکاندار نے کہا کہ یہاں غیر ملکی سیاحوں کی آج کافی بھیڑ ہوتی تھی لیکن اس سال کوئی بھی نظر نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے ہمارا کاروبار ٹھپ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */