ای وی ایم میں فوٹو لگانے سے متعلق عرضی پر فی الحال نوٹس نہیں

سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر انتخابی نشان کی جگہ امیدوار کی رنگین تصویر،نام اور تعلیمی اہلیت درج کرنے سے متعلق عرضی پر فی الحال کوئی نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر انتخابی نشان کی جگہ امیدوار کی رنگین تصویر،نام اور تعلیمی اہلیت درج کرنے سے متعلق عرضی پر فی الحال کوئی نوٹس جاری کرنےسے جمعہ کو انکار کردیا اور عرضی کے تئیں حکومت کے قانونی افسروں کو سونپے جانے کی عرضی گزاروں کو ہدایت دی۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے،جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رماسبرمنیم کی بینچ نے عرضی گزار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اشونی اپادھیائے کو کہا کہ وہ ایٹارنی جنرل کو عرضی کی کاپی سونپے۔ عدالت نے کہا کہ وہ اس مرحلے میں نوٹس جاری نہیں کر سکتی۔


بینچ نے سماعت شروع ہوتے ہی اپادھیائے کی جانب سے پیش سینئر وکیل وکاس سنگھ سے کہا کہ موجودہ عمل کی وجہ سے کیا دقت آرہی ہے؟ اس پر سنگھ نے کہا کہ امیدوار کی اہمیت،اس کی مقبولیت وغیرہ ای وی ایم نہیں نہیں دکھتی۔ جسٹس بوبڑے نے اس کے بعد کہا۔’’ہم اس مرحلے میں نوٹس جاری نہیں کررہے ہیں۔آپ ایٹارنی جنرل کو عرضی کی ایک کاپی سونپیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔