کشمیر میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار، 5 اور 6 اپریل کو پھر موسم خراب ہونے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 4 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم 5 اور6 اپریل کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں شبانہ بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہونے لگا ہے، تاہم بیشتر علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی اور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 5 اور 6 اپریل کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 4 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم 5 اور6 اپریل کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

دریں اثنا وادی میں بدھ کی صبح سے ہی موسم خوشگوار رہا اور مغل باغوں بالخصوص جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ درج ہونے لگا۔ وادی کے دیہات میں کسانوں کو اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں خاص کر میوہ درختوں کی کھدائی اور دوا پاشی میں مصروف دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، میں کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گزشتہ شب کے دوران 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ پہلگام میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ککر ناگ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */