افغانستان مسئلہ پر اقوام متحدہ اعلیٰ سطحی انسانی کانفرنس بلائے گی

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جنوری 2021 سے 550000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ تین میں سے ایک افغان شہری بحران یا ہنگامی صورتحال سےغذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ، تصویر آئی اے این ایس
اقوام متحدہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے افغانستان کی سنگین ضروریات کو اجاگر کرنے اور ملک کے لوگوں کی مدد کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ذریعے درکار فوری مالی امداد اور کاموں پر زور دینے کے لیے 13 ستمبر کو ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان ایک سنگین صورت حال میں ہے اور طویل تنازعات، شدید خشک سالی اور کووڈ -19 وبا کا سامنا کر رہا ہے ۔ یہ صورتحال تب ہے، جبکہ ملک کی تقریباً نصف آبادی یعنی 1.8 کروڑ افغانوں کو پہلے ہی امداد کی ضرورت تھی۔

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جنوری 2021 سے 550000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ تین میں سے ایک افغان شہری بحران یا ہنگامی صورتحال سےغذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہا ہے، اور پانچ برسوں سے کم عمر کے آدھے سے زیادہ بچے قلت تغذیہ کے شکارہیں۔ اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدید خشک سالی انسانی بحران کو مزید بڑھا رہی ہے اور آنے والے موسم سرما میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔


اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ترجمان نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ افغانستان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور سکریٹری جنرل ملک کی بڑھتی ہوئی ضررتوں کو پورا کرنے کے لئے 13 ستمبر کو ایک علیٰ سطحی وزارتی سطح کی انسانی کانفرنس بلانے کے لئے جنیوا کا دورہ کریں گے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔