بجٹ کی کمی کے سبب غریبوں کا علاج متاثر نہیں ہونے دیں گے، یوگی کی عوام کو یقین دہائی

وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ان کے رہتے کسی کو فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب کے مسائل پر موثر کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلی یوگی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلی یوگی، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ بجٹ کی کمی کے سبب کسی غریب کا علاج متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا، گورکھپور میں منعقد جنتا درشن میں یوگی نے 300 فریادیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے روبرو ہوئے، سبھی کو یقین دیا کہ سب کے مسائل تصفیہ ان کی اولین ترجیح ہے اور سبھی کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ لوگوں کے مسائل کے ضمن میں ان کی درخواست لے کر متعلقہ افسران کو جلد از جلد غیر جانبدارانہ رویہ اور پوری شفافیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے معاملے کے تصفیہ کی ہدایت دی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ان کے رہتے کسی کو فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب کے مسائل پر موثر کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔ جنتا درشن میں کئی لوگ سنگین بیماریوں کےعلاج کے لئے مالی معاونت کی درخواست کے ساتھ پہنچے تھے۔


انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ علاج میں اسٹیمیٹ کا عمل جلد پورا کر کے اسے حکومت کو بھیجیں۔ علاج کے لئے وافر بجٹ فراہم کرایا جائے گا۔ لوگوں کو تیقن دیا کہ دولت کی کمی میں کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے۔ جتنا درشن میں خواتین و اقلیتی سماج کے لوگوں کی بھی خاصی تعداد پہنچی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔