سیکورٹی فورسز کا جذبہ، بہادری اور حوصلے سے نکسلی سمٹ کر کچھ علاقوں تک محدود: بھوپیش

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کی ہمت، لگن اور بہادری کی وجہ سے بستر کے اندرونی علاقوں میں سڑکوں، پل اور پلیا کی تعمیر ممکن ہو پائی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر&nbsp;@bhupeshbaghel</p></div>

تصویر ٹوئٹر@bhupeshbaghel

user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے جذبے، بہادری، ہمت اور حوصلے کی وجہ سے نکسل پسند کچھ علاقوں تک محدود ہو گئے ہیں۔ آنے والے برسوں میں نکسل ازم ماضی کی بات ہو جائے گی۔ بھوپیش بگھیل آج یہاں پولیس پریڈ گراؤنڈ میں پولیس افسروں اور جوانوں کے لیے منعقدہ نئے سال کی میٹنگ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری امیتابھ جین، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اشوک جونیجا، ایڈیشنل چیف سکریٹری سبرت ساہو، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار پنگوا سمیت سینئر پولیس افسران موجود تھے۔

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ نکسلائٹ اب بستر ڈویژن کے ایک چھوٹے سے علاقے تک محدود ہو گئے ہیں۔ اعتماد، ترقی اور تحفظ کی ریاستی حکومت کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے ہمارے جوانوں نے قبائلیوں اور جنگل میں رہنے والوں کا اعتماد جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں کی ہمت، لگن اور بہادری کی وجہ سے بستر کے اندرونی علاقوں میں سڑکوں، پل اور پلیا کی تعمیر ممکن ہو پائی ہے۔ حکومت کی اسکیموں کا فائدہ اندرونی علاقوں کے لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔ لوگوں نے پولیس کیمپ کھولنے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ بستر کے اندرونی علاقوں میں ایک سال میں 23 کیمپ کھولے گئے ہیں۔ ملک کے کسی حساس علاقے میں شاید ہی اتنے کیمپ کھولے گئے ہوں گے۔ پولیس کیمپ قبائلیوں اور جنگل میں رہنے والوں کے لیے سہولتی مراکز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ کیمپ کے قریب آنگن واڑی، راشن کی دکان، اسکول، ہاٹ- بازار کھلے ہیں۔ لوگ اب یہ سمجھنے لگے ہیں کہ پولیس کیمپ ہماری حفاظت کے لیے ہیں۔ اندرونی علاقوں میں بنائی گئیں سڑکیں اور موبائل ٹاور ان کی سہولت کے لیے ہیں۔ بستر خطہ کے لوگوں کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ ہماری پولیس نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

سکما میں میٹنگ کے دوران سماجی تنظیموں کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کی کاروباری تنظیموں نے بتایا کہ اب انہیں سکما میں شادی بیاہ کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ یہ ہماری پولیس فورس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ پولیس فورس کے اعزاز میں اس سے بڑی کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔