شیئر بازار میں آج دکھائی دی زوردار تیزی، سنسیکس 1041 پوائنٹ اوپر
بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئروں والا سنسیکس انڈیکس 1041 پوائنٹ یا 1.90 فیصد کی اچھال بھرتے ہوئے 55926 کی سطح پر بند ہوا۔

ہفتہ کے پہلے کاروباری دن یعنی پیر کے روز شیئر بازار نے ہرے نشان پر کاروبار کی شروعات کی اور دن بھر منافع میں کاروبار کرنے کے بعد آخر میں زوردار تیزی کے ساتھ بند ہوا۔ ایک طرف جہاں بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئروں والا سنسیکس انڈیکس 1041 پوائنٹ یا 1.90 فیصد کی اچھال بھرتے ہوئے 55926 کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری طرف نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی انڈیکس 309 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 16641 کی سطح پر بند ہوا۔ دن کے کاروبار کے دوران بی ایس ای کا سنسیکس انڈیکس 1200 پوائنٹ تک چڑھ گیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتہ کے آخری کاروباری دن یعنی جمعہ کو بہتر عالمی اشاروں کے درمیان شیئر بازار لگاتار دوسرے دن ہرے نشان پر کھل کر آخر میں زبردست سبقت لیتے ہوئے بند ہوا۔ بی ایس ای کا سنسیکس 632 پوائنٹ یا 1.17 فیصد کی اچھال کے ساتھ 54885 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ این ایس ای کا نفٹی بھی 182 پوائنٹ یا 1.13 فیصد کی تیزی لیتے ہوئے 16352 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔