ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 97.60 لاکھ سے زیادہ

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد 97.60 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 92.42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے

ہندوستان میں کورونا / تصویر یو این آئی
ہندوستان میں کورونا / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد 97.60لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 92.42لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مختلف ریاستوں سے بدھ کی دیر رات تک موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24,127 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 97,60,144 تک پہنچ گئی جبکہ اسی مدت میں انفیکشن سے نجا ت پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 92,42,361ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 300 اموات ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,698 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ریکوری شرح میں جزوی اضافہ درج کیا گیا اور اب یہ تقریباً 94.55فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ملک میں فعال معاملات کی شرح 4.01فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح بھی محض 1.45فیصد پر ہے۔


کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 4981 نئے معاملے سامنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18,64,348 تک پہنچ گئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دو گنی سے زیادہ درج کی گئی ہے۔ بد ھ کو یہاں فعال معاملات 1764 مزید کم ہوکر 20,546 رہ گئے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق دہلی میں اسی مدت میں 2463 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد چھ لاکھ کے قریب 5,99,575 ہو گئی ہے جبکہ 4,177 مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے فعال معاملات میں کمی آئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 5,69,216 ہو گئی۔ راجدھانی میں کورونا سے ریکوری کی شرح 94.93 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔


اس دوران پچاس مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 9813 تک پہنچ گئی ہے جو تشویشناک ہے۔ راجدھانی میں اموات کی شرح محض 1.64 فیصد ہو گئی۔ اس وباسے مرنے والوں کے معاملہ میں دہلی پورے ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3,272 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 6,39,665 تک پہنچ گئی اور فعال معاملات میں کمی درج کی گئی اور ان کی تعداد بڑھ کر 59,482 ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔