ہندوستان میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے

کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دریں اثنا، جمعرات کے روزملک میں 70 لاکھ 49 ہزار 779 کووڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 60 کروڑ 43 لاکھ 70 ہزار 484 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں انفیکشن کے 3,47,254 معاملے درج کئے گئے اور وائرس سے متاثر ہونے والوں کی یومیہ شرح 17.94 فیصد رہی۔ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 85 لاکھ 66 ہزار 27 ہوگئی۔ ایکٹو کیسز میں 94774 کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 20 لاکھ 18 ہزار 825 ہو گئی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 703 مریضوں کی موت کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 596 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں دو لاکھ 51 ہزار 777 مریض صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد تین کروڑ 58 لاکھ 58 ہزار 806 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 93.50 فیصد پر آگئی ہے، جب کہ اس وقت اموات کی شرح 1.27 فیصد ہے۔ اسی وقت، فعال کیسز کی شرح 5.23 فیصد ہے۔ دوسری طرف کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے اب تک 9692 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر ایکٹو کیسز کے معاملے میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، حالانکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں 6130 کی کمی آئی ہے اور ان کی تعداد اب بھی 2,62,354 ہے۔ اس دوران 52025 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا پر قابو پانے والوں کی تعداد 6967432 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 37 مریضوں کی موت ہو گئی اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,971 ہو گئی ہے۔


کرناٹک میں ان کی تعداد 2,93,261 ہے جو فعال معاملات میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 25582 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں۔ ریاست میں 22,143 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 30,45,177 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 29 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 38,515 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔