راجدھانی دہلی میں آج مانسون کے دستک دینے کی امید

چل چلاتی دھوپ سے پریشان دہلی والوں کو آج راحت ملنے کا امکان ہے کیونکہ ہفتہ کو مانسون قومی راجدھانی دہلی میں دستک دے سکتا ہے

مانسون کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
مانسون کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: چل چلاتی دھوپ سے پریشان دہلی والوں کو آج راحت ملنے کا امکان ہے کیونکہ ہفتہ کو مانسون قومی راجدھانی دہلی میں دستک دے سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز دہلی این سی آر میں مانسون کی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ خیال رہے کہ مانسون اس سال دہلی میں 13 دن کی تاخیر سے دستک دے رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی اور قومی راجدھانہ خطہ میں مانسون کی جھما جھم بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں میں پہلی بار مانسون اتنی دیر سے دہلی پہنچ رہا ہے۔ عام طور پر مانسون 27 جون تک یہاں پہنچ جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی، مغربی اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے کچھ علاقوں میں جنوب مغربی مانسون کی مزید پیش قدمی کا امکان ہے۔


مانسون کی اس پیش قدمی کی وجہ سے اگلے پانچ سے چھ دنوں میں دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل 2012 میں مانسون یہاں 7 جولائی کو دہلی پہنچا تھا۔ جبکہ 2006 میں 9 جولائی کو مانسون نے قومی راجدھانہ دہلی میں دستک دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔