مودی حکومت نے 20-2019 میں اشتہارات پر خرچ کیے 713 کروڑ روپے

آر ٹی آئی کارکن جتن دیسائی نے بتایا کہ موصل شدہ معلومات کے مطابق حکومت نے میڈیا پر صرف تشہیر کے لئے روزانہ تقریباً ایک کروڑ 95 لاکھ روپے خرچ کیے۔

 نریندر مودی، تصویر پی آئی بی
نریندر مودی، تصویر پی آئی بی
user

یو این آئی

ممبئی: مرکز کی نریندر مودی حکومت نے مالیاتی سال 20-2019 کے دوران اشتہارات پر مجموعی طور پر 713.20 کروڑ روپئے خرچ کیے ، جس میں سب سے زیادہ رقم الیکٹرانک میڈیا پر خرچ کی گئی۔ یہ جانکاری آر ٹی آئی کے تحت دائر ایک درخواست کے جواب میں ممبئی کے ایک آر ٹی آئی کارکن کو حاصل ہوئی۔

آر ٹی آئی کارکن جتن دیسائی نے بتایا کہ موصل شدہ معلومات کے مطابق حکومت نے میڈیا پر صرف تشہیر کے لئے ایک دن میں تقریبا ایک کروڑ 95 لاکھ روپے خرچ کیے۔ اس دوران ملک میں لوک سبھا اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات بھی ہوئے تھے۔ دیسائی کے آر ٹی آئی سوال کے جواب میں، وزارت اطلاعات و نشریات کے بیورو آف آؤٹ ریچ اینڈ مواصلات (بی او آر) نے کہا کہ مرکز نے الیکٹرانک، پرنٹ اور آؤٹ ڈور میڈیا کے اشتہارات پر 713.20 کروڑ روپئے خرچ کیے۔ اس میں الیکٹرانک میڈیا کو جاری کردہ 317.05 کروڑ، پرنٹ میڈیا کو 295.05 کروڑ روپے اور آؤٹ ڈور میڈیا کو 101.10 کروڑ روپے کے اشتہارات شامل تھے۔


ایک سوال کے جواب میں ، دیسائی نے کہا کہ بی او آر کو اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ غیر ملکی میڈیا میں اشتہارات جاری کرنے میں کتنی رقم خرچ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس جواب میں یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مختلف میڈیا کو کس قسم کے اشتہار جاری کیے گئے۔ آیا یہ سرکاری اسکیموں کے متعلق تھے جو مرکز اور ریاستوں کے لئے اس تشہیر کی روشنی میں دیے گئے تھے، یا پھر کچھ اور۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔