ہندوستانی معیشت میں بہتری جون 2021 سے، جولائی میں پکڑے گی رفتار: نیتی آیوگ

مہتہ آیوگ کے وائس چیئرمی راجیو کمار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اثر کی وجہ سے آر بی آئی نے مالی سال 2022 کے لیے جی ڈی پی اضافہ کے اندازہ کو 10.5 فیصد سے گھٹا کر 9.5 فیصد کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ہندوستان کی معیشت کورونا بحران سے پہلے ہی زوال پذیر تھی، اور کورونا وبا نے اس کو مزید تباہی کی طرف دھکیل دیا۔ لیکن نیتی آیوگ کا کہنا ہے کہ جون 2021 سے معیشت کی حالت بہتر ہونی شروع ہو جائے گی۔ ہفتہ کے روز نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین راجیو کمار نے کہا کہ معیشت میں بہتری جون 2021 سے شروع ہوگا اور جولائی 2021 میں یہ رفتار پکڑے گا۔

راجیو کمار نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اثر کی وجہ سے آر بی آئی نے مالی سال 2022 کے لیے جی ڈی پی اضافہ کے اندازہ کو 10.5 فیصد سے گھٹا کر 9.5 فیصد کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پہلی سہ ماہی میں ہماری معیشت کو متاثر کرنے والی وجہ رہی ہے۔ راجیو کمار نے مزید کہا کہ ہماری معیشت مالی سال 2022 میں 10 فیصد سے 10.5 فیصد کی رفتار سے بڑھے گی۔


پٹرول-ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین راجیو کمار نے کہا کہ مرکز کو پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں کچھ کرنا چاہیے، لیکن ہمیں توازن کی بھی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی کو قابو میں کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’مجھے امید ہے کہ جن لوگوں کے پاس یہ ذمہ داری ہے وہ اسے نبھائیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔