محکمہ انکم ٹیکس نے مختار انصاری کو بھیجا نوٹس

محکمہ انکم ٹیکس نے مختار انصاری کو نوٹس جاری کیا ہے، جو فی الحال باندہ جیل میں قید ہیں۔ نوٹس محکمہ کی حالیہ کاررواوئی سے وابستہ ہیں، جس میں انصاری کی 12 کروڑ کی بے نامی جائیداد قرق کی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: محکمہ انکم ٹیکس نے یوپی کے زورآور لیڈر مختار انصاری کو نوٹس جاری کیا ہے، جو فی الحال باندہ جیل میں قید ہیں۔ نوٹس محکمہ کی حالیہ کاررواوئی سے وابستہ ہیں، جس میں انصاری کی 12 کروڑ روپے کی بے نامی جائیداد قرق کی گئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جائیداد گنیش دت مشرا کے نام پر درج ہے۔ نوٹس میں تحقیقات کے لیے مشرا کا ساتھ انصاری کے تعلقات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ایک سینئر افسر نے اس کی تصدیق کی ہے۔

آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ انصاری کی مزید 23 اثاثوں کا پتہ لگایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ غازی پور میں مشرا کے نام پر درج 0.207 ہیکٹر ہے اور اس کی قیمت 12 کروڑ روپے ہے۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے پر عہدیداروں کو معلوم چلا کہ موضع کپورپور میں زمین کی رجسٹری 25 نومبر 2017 کو ہوئی تھی۔ مشرا نے سشما اور گیتا رائے سے 3.71 کروڑ روپے میں زمین خریدی تھی۔


ان کا کردار آغاز کنسٹرکشن کے مالی لین دین کی جانچ کے دوران بھی سامنے آیا۔ اس میں مختار کی بیوی افشاں انصاری کے پاس 1500 شیئر، سسر جمشید رضا کے پاس 3425 شیئر اور بیٹے عباس انصاری کے پاس 19170 شیئر ہیں۔ کمپنی نے یونین بینک آف انڈیا سے مشرا کے نام پر 1.06 کروڑ روپے کا قرض لیا ہے اور مشرا کی 90 لاکھ روپے کی جائیداد رہن رکھی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ان تمام پہلوؤں پر مختار انصاری سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے تحقیقات کا آغاز 2021 میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت مختار، ان کی بیوی اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مشرا مختار کا درجہ چہارم کا ملازم ہے، جس کے نام پر اس کی کئی جائیدادیں رجسٹرڈ ہیں۔ اب تک ریاست بھر سے مختار اور ان کے ساتھیوں کے 290 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔