کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری! ہندوستان میں نئے معاملوں کی تعداد 3 لاکھ اور اموات 2 ہزار سے زیادہ

ملک میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کررہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دوسرے دن، دو ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کررہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دوسرے دن، دو ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں بدھ کے روز 2211334 افراد نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا اور اب تک 13 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 644 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 314835 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ، ان کی تعداد بڑھ کر 2291428 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ریکارڈ 178841 مریض صحتمند بھی ہوئے ، جنہیں ملاکراب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 880 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

اسی عرصے میں مزید 2104 مزید مریضوں کی موت سے ، اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 184657 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح 84.46 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح بڑھ کر 14.38 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد ہوگئی ہے۔


مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 11915 سرگرم کیسوں بڑھ کر 697467 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 54985 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3268449 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 568 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 61911 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں ، فعال معاملات کی تعداد 16961 بڑھ کر 135957 ہوگئی اور 5431 مریضوں کی شفاہانہ کے ساتھ ہی ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1154102 ہوگئی ، جب کہ 22 مزید مریضوں کی موت سے یہ تعداد پانچ ہزار ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 17030 کے اضافے کے ساتھ 176207 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 13762 ہوگئی ہے اور اب تک 1032233 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں ، کورونا کے فعال معاملات میں 211 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 85364 ہوگئی ہے۔ یہاں اب تک 12887 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 831928 مریضوں نے کورونا کو شکست بھی دی ہے۔

تلنگانہ میں فعال معاملات بڑھ کر 49781 ہوچکے ہیں اور 1899 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 321788 افراد اس وبا سے صحت مند ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سرگرم معاملات کی تعداد 6319 سے بڑھ کر 60208 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 918985 تک جا پہنچی ہے جبکہ 7510 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تامل ناڈو میں سرگرم معاملات کی تعداد 4557 بڑھ کر 84361 ہوگئی ہے اور اب تک 13258 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ریاست میں 927440 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔


آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 18721 فعال معاملوں کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 242265 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 10346 متاثرہ فوت ہوئے ہیں اور 689900 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

چھتیس گڑھ کورونا کے فعال معاملات میں دوسرے دن بھی کمی آئی ہے اور ان کی تعداد 2937 سے گھٹ کر 122751 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ، 459600 افراد کورونا کو شکست دے ہوچکے ہیں جبکہ 193 مزید مریض اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں انہیں ملاکر ان کی تعداد بڑھ کر 6467 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ، فعال کیس 3997 سے بڑھ کر 82268 ہوچکے ہیں اور اب تک 359755 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 4788 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 2157 سے بڑھ کر 38866 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 267289 ہوگئی ہے جبکہ 8114 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ گجرات میں ، فعال کیسوں کی تعداد 7626 بڑھ کر 84126 ہوگئی ہے اور اب تک 5740 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں 350865 مریض انفیکشن سے نجات بھی پاچکے ہیں۔ ہریانہ میں اس دوران فعال معاملات کی تعداد 5650 بڑھ کر 55422 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ، اس وبا کی وجہ سے 3528 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 322297 افراد اس انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔


مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملے 5110 بڑھ کر 63496 ہوچکے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے 10710 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 614750 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ، فعال کیسوں کی تعداد 7392 بڑھ کر 63747 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1897 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 288637 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 3330 ، جموں و کشمیر میں 2084 ، اوڈیشہ میں 1958، اتراکھنڈ میں 1953، جھارکھنڈ میں 1609 ، ہماچل پردیش میں1236 ، آسا میں 1150 ، گوا میں 943 ، پوڈوچیری میں 722 ، چندی گڑھ میں 423 ، تریپورہ میں 394 ،،منی پور میں 380، میگھالیہ میں 157 ، سکم میں 136 ، لداخ میں 134 افراد ، ناگالینڈ میں94، اینڈومان نکوبار جزائر میں64، اروناچل پردیش میں 56، میزورم میں 12، دادر ونگر حویلی اور دمن و دیو اور لکشدیپ میں ایک ایک شخ کی موت ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔