اسامہ بن لادن کو پکڑنے والی نسل کا کتّا اب دہلی میٹرو میں ہوگا تعینات

اب دہلی میٹرو کا سفر کرتے ہوئے لوگوں کی ملاقات ڈی ایم آر سی کے نئے محافظ 'پولو' سے ہو سکتی ہے۔ یہ پولو دراصل بلجیم مینیلوئس کتّا ہے جس میں کئی طرح کی خصوصیات موجود ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

کورونا بحران کے درمیان آئندہ 7 ستمبر سے دہلی میٹرو ایک بار پھر عام لوگوں کے لیے شروع ہونے والا ہے اور کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں۔ لیکن سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب دہلی میٹرو کا سفر کرتے ہوئے لوگوں کی ملاقات ڈی ایم آر سی کے نئے محافظ 'پولو' سے ہو سکتی ہے۔ یہ پولو دراصل بلجیم مینیلوئس کتّا ہے جس میں کئی طرح کی خصوصیات موجود ہیں۔ سی آئی ایس ایف کے ذریعہ پہلی بار اس کی پوسٹنگ دہلی میٹرو میں دی جا رہی ہے۔ گویا کہ سی آئی ایس ایف کے ساتھ اب پولو بھی مسافروں کی حفاظت میں تعینات رہے گا۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ 'پولو' کوئی معمولی کتّا نہیں ہے۔ اس کا تعلق اسی نسل سے ہے جس نے اسامہ بن لادن کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں امریکی سیکورٹی فورسز کے ذریعہ شروع کی گئی مہم میں بہت اہم کردار نبھایا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی نسل کے کتّے 'کاہرا' نے آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی شناخت کی تھی جس کے بعد اسامہ کو امریکی جوانوں نے ختم کر دیا تھا۔


بہر حال، یہ پہلا موقع ہوگا جب بلجیم میلینوئس نسل کے کتے کو قومی راجدھانی میں کسی بھی ادارہ کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ دہلی میٹرو میں ہر کتّے کے ساتھ ایک ہینڈلر ہی رہتے ہیں جب کہ پولو کو دو ہینڈلر سنبھالیں گے۔ کے9 ٹیم کے ہیڈ انسپکٹر راجندر پلانیا کا کہنا ہے کہ پولو اپنی چابکدستی کی وجہ سے دوسروں سے بالکل مختلف ہے۔ وہ تقریباً 40 کلو میٹر تک پیدل چل سکتا ہے جب کہ دوسرے کتّے صرف 4 سے 7 کلو میٹر تک چل سکتے ہیں۔ اس کے پاس سونگھنے کی بے مثال قوت ہوتی ہے۔ سی آئی ایس ایف کے پاس ایسے 61 کتے ہیں جنھیں دہلی میٹرو کے الگ الگ مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔