ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہزار سے زیادہ

تقریباً 238,500 سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار اس وقت متاثرہ علاقے میں کام کر رہے ہیں اور 158,000 سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

انقرہ/دمشق: ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے شدید زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 37,000 سے زیادہ ہو گئی ہے، میڈیا کو یہ اطلاع دی گئی ہے۔ اے بی سی نیوز نے ترکیہ اور شامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے نے ہزاروں عمارتیں منہدم کر دیں جس میں 37000 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ ممالک میں مختلف ممالک سے امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انادولو نیوز ایجنسی نے رپورٹ نے بتایا کہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے مطابق اب تک 99 ممالک نے امداد کی پیشکش کی ہے اور سات مزید ممالک کی جانب سے امدادی ٹیمیں بھیجنے کی توقع ہے۔


تقریباً 238,500 سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار اس وقت متاثرہ علاقے میں کام کر رہے ہیں اور 158,000 سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد نے دو سرحدی گزرگاہیں کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ علاقے کے متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچ سکے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان نے ایک ویڈیو پیغام میں مدد کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد امدادی کارکنوں نے ملبے سے 8000 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا ہے، اردوگان نے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے سے زخمی ہونے والے 81 ہزار سے زائد افراد کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */