اندھ قوم پرستی سے ملک کی معیشت پٹری پر نہیں آسکتی: ادھیر رنجن چودھری

کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ'مودی اکانومکس' ناکام ہوچکاہے۔انہوں نے ملک کو جس طریقے سے اندھ قوم پرستی میں ڈھکیل دیا ہے اس سے ملک کی معیشت پٹری پر نہیں آسکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے آج جی ڈی پی کے منفی سطح پر پہنچنے کیلئے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ماڈرنومکس“ ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ”اندھ قوم پرستی“ کے ذریعہ معیشت کو پٹری پر نہیں لایا جاسکتا ہے۔کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ممبر چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو معیشت کی بحالی کے لئے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی باتوں کو تحمل سے سننی چاہئے۔

ادھیر رنجن چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”مودی سرکار نے خود کو ایک ایسی حکومت ثابت کیا ہے جو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ چین کی معیشت 3.8 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کر رہی ہے، جبکہ ہندوستان کی معیشت 23.9 فیصد کم ہو چکی ہے۔“


لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ”مودی اکانومکس“ ناکام ہوچکاہے۔انہوں نے ملک کو جس طریقے سے اندھ قوم پرستی میں ڈھکیل دیا ہے اس سے ملک کی معیشت پٹری پر نہیں آسکتی ہے۔سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی باتوں کو صبر و تحمل سے سننا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔