کورونا ویکسین سب کو دینا ممکن نہیں، جنہیں زیادہ خطرہ، ان کی ٹیکہ کاری پہلے: مرکزی حکومت

محکمہ صحت کی پریس بریفنگ کے دوران ریاستوں میں کورونا کے حالات تشویش ناک قرار دئے گئے، ہر ایک کو ٹیکہ دینے کے نام کہا گیا کہ جن کو زیادہ خطرہ ہے ان کی ٹیکہ کاری پہلے ہوگی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں بڑھتے کورونا کے اثر کے درمیان ٹیکہ کاری کے لئے عمر کی حد کو کم کئے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس معاملہ پر مرکزی حکومت کے صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے منگل کے روز کہا کہ دوسرے ممالک میں 60 سے 69 سال کے افراد کو ہی ویکسین فراہم کی گئی ہے۔ وہیں، 16 سے 64 سال کے ان افراد کی بھی ٹیکہ کاری کی گئی ہے جو شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔ ہر ایک کی ٹیکہ کاری کے سوال پر راجیش بھوشن نے کہا کہ جہیں زیادہ خطرہ ہے، ان کی ٹیکہ کاری پہلے کی جائے گی۔

مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ بہت سے لوگ پوچھے ہیں کہ ہم سبھی کے لئے ویکسین کیوں دستیاب نہیں کرا رہے! اس طرح کی ٹیکہ کاری کے دو مقاصد ہیں۔ اموات کو قابو کرنا اور نظام صحت کو محفوظ بنانا۔ لہذا ویکسین انہیں نہیں دی جاتی جو اس کی خواہش رکھتے ہیں بلکہ یہ انہیں دی جاتی ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔


مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پنجاب اور چھتیس گڑھ میں ہونے والی اموات کی تعداد تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 446 اموات واقع ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا کے سبب ہونے والی اموات کی شرح دوسری ریاستوں کے مقابلہ زیادہ ہے۔ ادھر چھتیس گڑھ میں بھی شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی سکریٹری برائے صحت نے کہا کہ ہم نے ریاستوں کو آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جن ریاستوں میں ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں ان میں ٹیسٹ کی شرح 70 فیصد یا اس زیادہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔