کانگریس نے 17 جولائی کو حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا، شیو سینا کو بھی مدعو کیا

راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کو خط لکھ کر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، جس میں شیو سینا بھی شامل ہے۔

ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی
ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی کو شروع ہونے جا رہا ہے۔ جس میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی بنانے کے مقصد سے کانگریس پارٹی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس 17 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کو خط لکھ کر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، جس میں شیو سینا بھی شامل ہے۔

اس اجلاس سے قبل 14 جولائی کو کانگریس پارلیمانی حکمت عملی کمیٹی گروپ کا اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ اس اجلاس کی سربراہی خود پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کریں گی۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی پیر کے روز سے شروع ہو کر 12 اگست تک چلے گا۔ مانسون اجلاس کو لے کر 17 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں نائب صدر کے امیدوار پر بھی فیصلہ ہوگا۔ نائب صدر امیدوار کو لے کر حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں نے ہی اپنے پتے نہیں کھولے ہیں لیکن ان دونوں انتخابات کا اثر پارلیمنٹ کے اجلاس میں نظر آئے گا۔


ادھر، پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل مرکزی حکومت نے بھی کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ حکومت نے 17 جولائی اتوار کی صبح 11 بجے کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ حکومت کی طرف سے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے تمام جماعتوں کے لیڈران کو مدعو کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔