مرکزی حکومت طلبا کی حالت زار پر آنکھیں بند کیے ہوئے: راہل گاندھی

نیٹ کا امتحان 12 ستمبر کو ہونا ہے اور اسی دن سی بی ایس ای کا بھی ایک پیپر ہے، اسٹوڈنٹس کا مطالبہ ہے کہ ان کی دقتوں کو دیکھتے ہوئے نیٹ کے امتحان کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے۔

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے قومی اہلیتی انٹرنس ٹسٹ (این ای ای ٹی) کو ملتوی کرنے اور اس میں شرکت کرنے والے طلباء کو منصفانہ مواقع دینے کا مطالبہ کیا ہے، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’حکومت اسٹوڈنٹس کی حالت زار پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے این ای ای ٹی کا امتحان ملتوی کریں اور اسٹوڈنٹس کو امتحان میں شرکت کا منصفانہ موقع فراہم کریں‘‘۔

خیال رہے کہ این ای ای ٹی کا امتحان 12 ستمبر کو ہونا ہے اور اسی دن سی بی ایس ای کا بھی ایک پیپر ہے۔ اسٹوڈنٹس کا مطالبہ ہے کہ ان کی دقتوں کو دیکھتے ہوئے سرکار این ای ای ٹی امتحان کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے۔ قابل ذکر یہ بھی ہے کہ مذکورہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا، لیکن عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو امتحان دینے والی ایجنسی کے سامنے رکھا جانا چاہئے۔ اس تعلق سے راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹس کی فطری پریشانی کے پیش نظر حکومت کو این ای ای ٹی کا امتحان ملتوی کرنا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */