مرکزی حکومت نے ملک میں ترقیاتی مالیاتی ادارہ قائم کرنے کا لیا فیصلہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ترقیاتی مالیاتی ادارے کو 20000 کروڑ روپئے کا ابتدائی سرمایہ دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں اس سے متعلق ایک بل پیش کیا جائے گا۔

نرملا سیتارمن، تصویر یو این آئی
نرملا سیتارمن، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں بنیادی سہولیات کی ترقی کے لئے حکومت نے ایک ترقیاتی مالیاتی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں منگل کے روز وزارت خزانہ کی اس تجویز کو منظور ی دی گئی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ترقیاتی مالیاتی ادارے کو 20000 کروڑ روپئے کا ابتدائی سرمایہ دیا جائے گا اور پارلیمنٹ میں اس سے متعلق ایک بل پیش کیا جائے گا۔ اس ادارے میں ایک پیشہ ور بورڈ ہوگا۔ اس میں مارکیٹ، انشورنس کمپنیاں وغیرہ سے سرمایہ اکٹھا کیا جائے گا۔ بجٹ کے دوران اس طرح کے ادارے کے بارے میں کہا گیا تھا۔


نرملا سیتارمن نے بینکوں کی نجکاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام بینکوں کی نجکاری نہیں کی جا رہی ہے۔ ملک کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے بینکوں کا انضمام کیا جا رہا ہے۔ وہ ملک میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا جیسی صلاحیت کا ایک بینک چاہتی ہیں۔ انضمام کے دوران بینک ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔