’’بی جے پی کی الٹی گنتی اب شروع ہو چکی ہے‘‘

مہاراشٹر کے کابینی وزیر نواب ملک نے کہا کہ بی جے پی عوام کی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ صنعتکاروں ودھنا سیٹھوں کے مفاد کی نگہبانی کرنے والی ایک پارٹی ہے، جسے عوام اب پوری طرح مسترد کررہی ہے۔

نواب ملک
نواب ملک
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر میں گریجویٹ وٹیچر حلقہ کی،6 نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں بی جے پی کی بری طرح سے شکست کو مہاداشٹر کے کابینی وزیر برائے اقلیتی بہبود نواب ملک نے بی جے پی کی الٹی گنتی قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس انتخاب میں مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوراوں کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ تعلیم یافتہ رائے دہندگان نے اگھاڑی حکومت کے قیام اور اس کے ایک سال کے کام کاج سے لوگ مطمئن ہیں۔ اس انتخاب میں تعلیم یافتہ ووٹرس اپنی رائے دہی کا استعمال کرتے ہیں اور مہاوکاس اگھاڑی امیدواروں کی کامیابی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تعلیم یافتہ طبقہ حکومت سے مطمئن ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ بی جے پی عوام کی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ صنعتکاروں ودھنا سیٹھوں کے مفاد کی نگہبانی کرنے والی ایک پارٹی ہے، جسے عوام اب پوری طرح مسترد کررہی ہے۔ انہوں مزید نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران دیگر پارٹیوں سے بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈران کو یہ اطمیان دلاتے رہے ہیں کہ ریاست میں ان کی حکومت قائم ہوگی، مگر اس انتخاب میں اپنی ہزیمت کے بعد اب ان کے حوصلے پست ہوئے ہیں جس کا اثر ان کے تنظیمی سطح پر بھی ظاہر ہوگا۔ یہ دراصل اس بات کی علامت ہے کہ بی جے پی کی الٹی گنتی اب شروع ہوچکی ہے اور عوام کی جانب سے اب اسے مسترد کیے جانے کی شروعات ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */