’دس چین‘ اور ’بیس پاکستان‘ بھی اتنا نقصان نہیں کر سکتے جتنا ٹی وی نیوز چینل کر سکتے ہیں: سجاد لون

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو دس چین اور بیس پاکستان اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں جتنا ایک نیوز چینل صرف دس منٹوں میں پہنچا سکتی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ ہندوستان کو چین یا پاکستان سے نہیں بلکہ ٹی وی نیوز چینلوں سے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو دس چین اور بیس پاکستان اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں جتنا ایک نیوز چینل صرف دس منٹ میں پہنچا سکتا ہے۔

موصوف نے ایک مصنفہ تولین سنگھ کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: 'ہم بیرونی جارحیت، خطرات و جنگ کی باتیں کرتے ہیں۔ اگر بھارت کو کوئی خطرہ در پیش ہے تو وہ ٹی وی نیوز چینلنوں سے ہے۔ دس چین اور بیس پاکستان اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں جتنا ایک نیوز چینل صرف دس منٹوں میں پہنچا سکتی ہے۔ جنگ کی وکالت کرنے والے خود کبھی بھی میدان جنگ میں نہیں جاتے ہیں۔ جنگ ہمیشہ غریبوں کے لئے ہوتا ہے'۔


تولین سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا: 'یہ دلچسپ بات ہے کہ حکومت عدالت عظمیٰ سے کہہ رہی ہے کہ وہ ڈیجیٹل نیوز کو ریگولیٹ کرے نہ کہ ٹی وی نیوز کو، کیا یہ اس لئے کہا جا رہا ہے کہ کئی نیوز چینلز صرف خبر کا سرکاری ورشن ہی نشر کرتی ہیں'۔ سجاد لون نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ٹی نیوز سے تفریحی انڈسٹری کو بھی بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ ٹی وی نیوز بھی فملوں کی طرح تخلیقی ہے تاہم یہ بد صورت تخلیقی صلاحیتیں ہیں۔

سجاد لون نے اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہا، ’’اور ٹی وی نیوز سے سب سے زیادہ خطرہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو ہے، کیونکہ ٹی وی نیوز بھی فلم کی مانند ہی کریٹیو ہے، بلا شبہ بدصورت کریٹیویٹی (تخلیق)، یہاں تک کہ جس طرح کے وہ پوز بناتے ہیں اور جس انداز وہ بات کرتے ہیں! تاہم ایک اور صنعت ہے جو اس سب کا فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے اور وہ ہے طب نفسیات (سائیکیٹری) ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */