کولکاتا میں کل سے تقسیم کیے جائیں گے عارضی راشن کوپن

ریاستی وزیر خوراک جیوتری پریہ ملک نے کہا کہ ہر ضلع میں کوپن پہنچا دیئے جائیں گے۔ پھر یہ کوپن بلاک آفیسر کے ذریعہ لوگوں کو فراہم کرئے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال حکومت لاک ڈاؤن کے درمیان راشن فراہم کرنے کے لئے پیر کو عارضی طور پر کوپن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور یہ بدھ تک جاری رہے گا۔ ریاستی حکومت نے یکم اپریل سے راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولکاتا میں بورو چیرمین تک راشن کارڈ فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ کونسلروں کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ بلاک سطح پر بھی کوپن تقسیم کیے جائیں گے۔ ریاستی وزیر خوراک جیوتری پریہ ملک نے کہا کہ ہر ضلع میں کوپن پہنچا دیئے جائیں گے۔ پھر یہ کوپن بلاک آفیسر کے ذریعہ لوگوں کو فراہم کرئے جائیں گے۔

وزیر خوراک جیوتری پریہ ملک نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ آٹے کا ذخیر جمع نہ کریں۔ کیوں کہ گرمی میں اضافے کی وجہ سے آٹا خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں کوپن دیا جائے گا۔ کولکاتا میں تقریباً 22 لاکھ 3ہزار صارفین ہیں جن کے پاس کے اے ڈی نہیں ہے۔ ان صارفین کو پیر سے شروع ہونے والا کوپن بھی دیا جائے گا۔


کولکاتا کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم اور ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک کے درمیان ملاقات ہوئی۔ میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہم نے بات کی ہے۔ راشن لینے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ تاہم، حکومت دکانوں اور بازاروں میں ہجوم کرنے والوں سے دوبارہ معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔