تلنگانہ: ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی این نرسمہیا چل بسے

نرسمہیا نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ سی پی آئی ایم سے وابستہ ہوگئے۔ وہ نلگنڈہ اور نکریکل کی عدالتوں کے سرکردہ وکیل تھے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

حیدرآباد: ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی و سرکردہ وکیل این نرسمہیا شہر حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ ان کی عمر 64 برس تھی۔ ان کی پیدائش نلگنڈہ ضلع کے نکریکل منڈل میں ہوئی تھی۔

عثمانیہ یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کے دوران انہوں نے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کی سرگرمی کے ساتھ قیادت کی تھی اور بعد ازاں وہ کمیونسٹ ادب جیسے تلنگانہ کی مسلح جدوجہد سے راغب ہوئے جس سے کئی افسانوی شخصیات نے جذبہ حاصل کیا۔


نرسمہیا نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ سی پی آئی ایم سے وابستہ ہوگئے۔ وہ نلگنڈہ اور نکریکل کی عدالتوں کے سرکردہ وکیل تھے۔ وہ متحدہ اے پی میں نکریکل حلقہ سے دو مرتبہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے۔

وہ سال 1999 تا 2004 اسمبلی میں سی پی آئی ایم کے فلور لیڈر بنائے گئے تھے۔ بعد ازاں تلنگانہ پر پارٹی کے موقف سے انحراف کرتے ہوئے وہ 2014 میں ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے اور ناگرجناساگر حلقہ سے انہیں شکست ہوئی۔


تاہم 2018 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر جانا ریڈی کو 7771 ووٹوں سے شکست دی۔ ان کے چل بسنے پر وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے گہرے صدمہ کا اظہار کیا اور کہا کہ نرسمہیا نے زندگی بھر عوام کے لئے کام کیا۔ ان کی موت سے پارٹی اور حلقہ کے عوام کا نقصان ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔