تلنگانہ: ماسک کے بغیر گھومنے پھرنے پر 6 ہزار افراد کے خلاف جرمانہ

ریاستی حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے ماسک کو لازمی قرار دیا ہے اور اس خصوص میں گزشتہ روز سرکاری احکام بھی جاری کیے گئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں ماسک کے بغیر گھومنے پھرنے پر تقریبا 6 ہزار افراد کے خلاف پولیس نے معاملات درج کیے ہیں۔ حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے ماسک کو لازمی قرار دیا ہے اور اس خصوص میں گزشتہ روز سرکاری احکام بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ماسک کے بغیر گھر سے باہر نکلنے پر ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ اس خصوص میں پولیس کی جانب سے خصوصی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ ریاست بھر میں اس ماہ کی 5 تاریخ سے کل تک ماسک کے بغیر کھلے عام گھومنے والے 6478 افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنری کی حدود میں ایسے 3214 معاملات درج کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں راماگنڈم، ورنگل، کھمم، نظام آباد، سدی پیٹ، کریم نگر کمشنری کی حدود میں 1374 افراد کے خلاف معاملات درج کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بقیہ اضلاع میں 1890کے خلاف معاملات درج کرتے ہوئے ان پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے اپنے طور پر یہ جرمانے عائد کیے ہیں۔ ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ماسک نہ پہننے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بھی یہ جرمانے عائد کئیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔