تلنگانہ: بجلی کے مسئلہ پر کانگریس ارکان اسمبلی کا ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر مظاہرہ

تلنگانہ کانگریس کے ارکان اسمبلی نے الزام لگایا کہ ریاست کے تمام زمروں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے چندرشیکھرراو حکومت نے دھوکہ دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تلنگانہ کانگریس احتجاج</p></div>

تلنگانہ کانگریس احتجاج

user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے ارکان اسمبلی نے الزام لگایا کہ ریاست کے تمام زمروں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے چندرشیکھرراو حکومت نے دھوکہ دیا ہے۔ اس مسئلہ پر اسمبلی کے باہر میڈیا پوائنٹ پر کانگریس کے ارکان اسمبلی نے پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ارکان اسمبلی ملوبھٹی وکرامارکا، سیتکا اور جگاریڈی نے الزام لگایا کہ ریاست بھر میں بجلی کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ یہ کانگریس کے ارکان اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس لے کر اسمبلی سے باہر نکلے اور نعرے بازی کرنے لگے۔


بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ 24 گھنٹے معیاری بجلی کی فراہمی کا حکومت نے جو وعدہ کیا تھا وہ وعدہ پورا کرنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بجلی کے بحران کے مسئلہ پر مباحث کے مطالبہ کو بھی ریاستی حکومت نے نظر انداز کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی مناسب سپلائی نہ ہونے کے نتیجہ میں کسانوں کومشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

سی ایل پی بھٹی وکرمارکا نے کسانوں کے مسائل پر کانگریس کی طرف سے پیش کردہ تحریک التوا کو اسپیکر کی جانب سے مسترد کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل پر بات کرنے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بجلی کی کٹوتی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے کے باوجود اسپیکر نے ان کی طرف توجہ نہیں دی جس پر وہ احتجاجاً ایوان سے باہر آگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔