ای وی ایم کے مسئلہ پرتلگودیشم سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی: چندرا بابو

وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں ایک طرفہ انتخابات کا امکان ہے کیونکہ تلگودیشم پارٹی غریبوں کے مفاد میں کئی اسکیمات پرعمل کر رہی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

امراوتی: آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے ای وی ایمس کے مسئلہ پر سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کافیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کی کارکردگی اور باقاعدگی پر شبہات ہیں۔

انہوں نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ تلگودیشم کے لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر دہلی میں قومی رہنماوں سے تبادلہ خیال کیا ہے جو ثمر آور رہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے عظiم اتحاد کی تشکیل کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا ’’میں ریاست کی ترقی، فلاحی اسکیمات پر عمل کا خیال رکھ رہا ہوں اسی دوران میں تمام غیر بی جے پی جماعتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کے لئے بھی جدوجہد کر رہا ہوں‘‘۔دہلی کے وزیراعلی اروند کیجرال کے احتجاج پر عوام سے کافی بہتر ردعمل ملا ہے جس نے مودی کے خلاف عوامی مخالفت کو ظاہر کردیا ہے۔

نائیڈو نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اے پی کے پانچ کروڑ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے تھے، ریاست کی اپوزیشن جماعتیں تلگودیشم کو ذات پرمبنی جماعت قرار دے رہی تھیں۔ وائی ایس آر کانگریس ذات کے کارڈ کھیلتے ہوئے عوام کو اکسا رہی ہے۔ انہوں نے وائی ایس آرکانگریس میں شامل ہونے کے لئے تلگودیشم کے رکن اسمبلی اے کرشنا موہن کے تلگودیشم چھوڑنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر موہن جیسے دوسرے لیڈر بھی پارٹی چھوڑتے ہیں تو پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں ایک طرفہ انتخابات کا امکان ہے کیونکہ تلگودیشم پارٹی غریبوں کے مفاد میں کئی اسکیمات پرعمل کر رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی کیڈر سے خواہش کی کہ وہ ان فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔