مہاراشٹر-دہلی کے بعد تمل ناڈو میں بھی کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9152 ہو گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 308 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا ٹیسٹ
کورونا ٹیسٹ
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس انفیکشن کا قہر ہندوستان میں بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ مہاراشٹر میں حالات سب سے زیادہ خراب ہیں اور اس کے بعد دہلی ملک میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد کے معاملے پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ان دونوں ریاستوں کے بعد تمل ناڈو میں بھی کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد جہاں 1985 ہے، وہیں دہلی میں یہ تعداد 1154 ہے۔ اس وقت ہندوستان میں مجموعی طور پر کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9152 ہو گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 308 تک پہنچ گئی ہے۔ اس درمیان 857 لوگوں کے صحتیاب ہونے کی بھی اطلاع مرکزی وزارت صحت نے دی اور بتایا کہ ان افراد کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مہاراشٹر میں اس وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ 224، راجستھان میں 104، دہلی میں 85، گجرات میں 84، تمل ناڈو میں 74، آندھرا پردیش میں 46، مدھیہ پردیش میں 32 اور اتر پردیش میں 31 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔