تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن کی سونیا اور راہل سے ملاقات

تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کی زیرقیادت مخلوط حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعلیٰ اسٹالن کی سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔ کانگریس بھی اس مخلوط حکومت میں شامل ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن نے جمعہ کو کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ ایک ٹویٹ میں راہل گاندھی نے اس ملاقات کی تصویر کو پوسٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ’’کانگریس کی چیئرپرسن محترمہ سونیا گاندھی اور مجھے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن اور مسز درگاوتی اسٹالن سے آج ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ہم تمل عوام کے لئے ایک مضبوط اور خوشحال ریاست کی تعمیر کے لئے ڈی ایم کے کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔‘‘

تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کی زیرقیادت مخلوط حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعلیٰ اسٹالن کی سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔ کانگریس بھی مخلوط حکومت میں شامل ہے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں ڈی ایم کے اتحاد نے 234 رکنی ریاستی اسمبلی میں کل 159 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ڈی ایم کے نے 133 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور اکثریت حاصل کی جبکہ اس کی اتحادی جماعتوں کانگریس، وی سی کے، سی پی آئی اور سی پی آئی (ایم) نے بالترتیب 18، 4 اور 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔