جیش محمد پر سخت کارروائی کی جائے، ہندوستان کا پاکستانی ہائی کمشنر سے مطالبہ

ذرائع کے مطابق خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمدکو طلب کر کے پلوامہ حملہ پر سخت اعتراض کرتے ہوئے پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے خلاف فورا مناسب کارروائی کرنے کو کہا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزارت خارجہ نےجموں کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کو سلامتی دستوں کے قافلہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے سلسلہ میں آج پاکستان کے ہائی کمشنر کو طلب کیااور اس سلسلہ میں سخت اعتراض ظاہر کیا۔

ذرائع کے مطابق خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمدکو آج دن میں دوبجے وزارت خارجہ میں طلب کیا۔انھوں نے پلوامہ حملہ پر سخت اعتراض کیا اور ہائی کمشنر سے کہاکہ پاکستان دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے خلاف فورا مناسب کارروائی کرے۔

خارجہ سکریٹری نے یہ بھی کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں اور افراد کو روکنے کے لیے قدم اٹھائے۔ انھوں نے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ذریعہ کل دیے گئے بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے کل دیر رات ایک بیان جاری کرکے پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کو سخت تشویش کا باعث بتایاتھا لیکن ساتھ ہی کہاتھا کہ ہندستانی حکومت میں بیٹھے لوگوں اور وہاں کے میڈیا کو بغیر جانچ کے اسے پاکستان سے نہیں جوڑنا چاہئے ۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ میں جمعرات کو سنٹرل ریزروپولیس فورس کی گاڑی پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں 40جوان شہید ہوگئے تھے۔

دریں اثنا وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کو واضح طورپر متنبہ کرتے ہوئے آج کہاکہ ہندستان کو غیر مستحکم اور بدحال کرنے کا اسکاخواب کبھی پورا نہیں ہوگا اور دہشت گرتنظیموں کو انکے کیے کی سزاملے گی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔