سپریم کورٹ میں اہم سنوائی،شیوسینا کے 16 باغی ارکان اسمبلی کا کیا ہوگا؟

ادھو ٹھاکرے کی عرضی پر سپریم کورٹ آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اس درخواست میں ایکناتھ شندے سمیت 16 باغی ایم ایل اے کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری سیاسی ہلچل آج ختم ہو سکتی ہے۔ دراصل سپریم کورٹ وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور ان کے دھڑے کے خلاف دائر درخواست پر آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔ یہ عرضی ادھو ٹھاکرے کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں 16 باغی ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کی مانگ کی گئی ہے۔

درخواست میں جن ایم ایل اے کو نااہل قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے ان میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور باغی دھڑے کے لیڈر ایکناتھ شندے بھی شامل ہیں۔ اگر سپریم کورٹ نے شندے دھڑے کے خلاف فیصلہ دیا تو ریاست میں ایک بار پھر سیاسی پیچیدگیاں پھنس سکتی ہیں۔ شندے نے وزیر اعلیٰ اور دیویندر فڑنویس نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے، لیکن اب تک کابینہ میں توسیع نہیں ہوئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے کابینہ کی توسیع میں تاخیر ہو رہی ہے۔


عرضی گزاروں میں ایکناتھ شندے، بھرت گوگاوالے، سندیپن راؤ بھومرے، عبدالستار، سنجے شرسات، یامینی جادھو، انیل بابر، بالاجی کنیکر، تانا جی ساونت، پرکاش سروے، مہیش شندے، لتا سوناونے، چمن راؤ پاٹل، رمیش کلیانکر، رمیش کلیانکر، سنجے سنکر شامل ہیں جن کی نااہلی مانگی گئی ہے۔

عرضی کے ساتھ ہی شیو سینا کی طرف سے دائر گورنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک اور عرضی پر بھی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ 30 جون کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ایکناتھ شندے کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی اور ان کو وزیر اعلی کا حلف دلایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔