شاہین باغ مظاہرہ پر سنوائی دوپہر بعد ہی ممکن 

شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ جاری رہ سکتا ہے یا نہیں اس پر سپریم کورٹ آج پھر سنوائی شروع کرے گا۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
user

قومی آوازبیورو

دو ماہ سے زیادہ وقت سے شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کے خلا ف شاہین باغ میں جاری مظاہرہ کو لے کر آج سپریم کورٹ میں دوبارہ سنوائی شروع ہوگی لیکن ذرائع کے مطابق یہ سنوائی دوپہر بعد ہی ممکن ہے کیونکہ یہ سنوائی چیف جسٹس کے کورٹ میں ہونی تھی لیکن چیف جسٹس آج سبری مالہ معاملہ کی سنوائی کر رہے ہیں اور یہ سنوائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملطوی ہو گئی ہے۔ اس معاملہ میں عرضی گزار نے عدالت میں عرضی دی ہے کہ مظاہرہ کی وجہ سے دہلی اور نوئیڈا کو جوڑنے والی اہم سڑک بند ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

گزشتہ ہفتہ اس معاملہ پر سنوائی کرتے وقت عدالت نے کہا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے اور پبلک کے استعمال کی سڑک کو بند کرنا مناسب نہیں ہے۔ دوسری جانب شاہین باغ کے مظاہرین کا کہنا ہے کہ سڑک پر بیٹھنا کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا، لیکن جب کسی قانون سے لوگوں کی شہریت کو خطرہ لاحق ہو تو احتجاج میں سڑک پر بیٹھنا مجبوری ہے۔


واضح رہے جن لوگوں نے اس مظاہرہ کو ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ان کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کی وجہ سے دہلی اور نوئیڈا کو جوڑنے والی سڑک بند ہے جس سے لاکھوں لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس مظاہرہ میں اس پہلو کو بھی دیکھا جائے کہ اس مظاہرہ کے پیچھے ملک دشمن عناصر کا ہاتھ تو نہیں ہے۔

واضح رہے اس معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ کے فیسلہ کے بعد دہلی پولیس اور امن کمیٹی کے درمیان کئی راؤنڈ بات چیت ہوئی ہے لیکن ان کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے اور مظاہرہ بدستور جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Feb 2020, 12:11 PM