سپریم کورٹ نے سی بی آئی آئی میں عارضی ڈائریکٹر کی تقرری معاملہ پر مرکز کو بھیجا نوٹس

پرشانت بھوشن نے کہا کہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے اور جلد ہی اس پر سماعت کی جانی چاہیے۔ تاہم، عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر عارضی تقرری سے متعلق درخواست پر مرکزی حکومت سے جمعہ کے روز جواب طلب کیا۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس ایس رویندر بھٹ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے غیر سرکاری تنظیم 'کامن کاز' کی طرف سے دائر کی جانے والی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے مرکز کو نوٹس کا جواب دینے کے لئے دو ہفتے کی مہلت دی ہے۔

درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے پروین سنہا کی عبوری/ کارگزار ڈائریکٹر کی حیثیت سے سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کی مخالفت کی۔ رشی کمار شکلا کے 2 فروری کو ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد پروین سنہا کی عبوری تقرری گئی تھی۔


پرشانت بھوشن نے دلیل دی کہ سی بی آئی کے عارضی ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کا کوئی التزام نہیں ہے۔ مستقل ڈائریکٹر کی عدم تقرری سے تحقیقاتی ایجنسی کا کام کاج متاثر ہوتا ہے۔ پرشانت بھوشن نے کہا کہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے اور جلد ہی اس پر سماعت کی جانی چاہیے۔ تاہم، عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی ہے۔ب

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔