اَب ہر اسمبلی حلقہ سے 5 ای وی ایم کی ہوگی جانچ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دیا حکم

کئی اپوزیشن پارٹی لیڈران نے عرضی داخل کر کے کہا تھا کہ وی وی پیٹ کی تعداد بڑھا کر ہر اسمبلی حلقہ میں 50 فیصد کر دی جائے، لیکن عدالت نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا، لیکن تعداد 1 سے بڑھا کر 5 کر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ نے آج ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انتخابی کمیشن سے کہا ہے کہ وہ ہر اسمبلی حلقہ میں ای وی ایم-وی وی پیٹ مشینوں کے ملان کی تعداد ایک سے بڑھا کر 5 کرے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ان مشینوں کا انتخاب رینڈم یعنی بے ترتیب ڈھنگ سے کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ ایسا اس لیے کہا جا رہا ہے تاکہ انتخابی عمل زیادہ مضبوط بنے اور لوگوں کا بھروسہ بھی اس پر قائم ہو۔ حالانکہ 21 اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے عرضی داخل کر کے کہا تھا کہ وی وی پیٹ کی تعداد بڑھا کر ہر اسمبلی حلقہ میں 50 فیصد کر دی جائے، لیکن عدالت نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ انتخابی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سے انتخابی نتائج برآمد ہونے میں پانچ چھ دنوں کی تاخیر ہو جائے گی۔

عدالت عظمیٰ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک سے بڑھا کر 5 وی وی پیٹ کرنے کے لیے نہ تو اضافی عملہ کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں تاخیر ہوگی، اس لیے انتخابی کمیشن ہر اسمبلی حلقہ میں 5 ای وی ایم مشینوں کا ملان وی وی پیٹ پرچیوں سے کرے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے انتخابی کمیشن سے پرچیوں پر مذکور جانکاری اور ان پرچیوں کی حقیقت کو سرٹیفائیڈ کرنے کے عمل سے متعلق کئی سوال پوچھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Apr 2019, 6:09 PM