دھنباد جج قتل: سی بی آئی ہائی کورٹ میں ہفتہ وار رپورٹ داخل کرے، سپریم کورٹ کی ہدایت

سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ سی بی آئی نے جج کی موت کے کیس میں اسٹیٹس رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے جبکہ چیف جسٹس رمنانے کہا کہ سیل شدہ رپورٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سپریم کورٹ نے پیر کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو ہدایت دی کہ وہ دھنباد کے جج کے مبینہ قتل کے سلسلے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ہفتہ وار رپورٹ داخل کرے۔

چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو بتایا کہ وہ ہر ہفتے ہائی کورٹ میں تحقیقاتی رپورٹ داخل کرے گی۔


کیس کی سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے بتایا کہ سی بی آئی نے جج کی موت کے کیس میں اسٹیٹس رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے جبکہ جسٹس رمنانے کہا کہ سیل شدہ رپورٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں ٹھوس شواہد طلب کئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سی بی آئی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں قتل کے محرک کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

عدالت نے مرکزی حکومت اور تمام ریاستوں سے عدالتی افسران کو عدالت کے اندر اور باہر محفوظ محسوس کرانے کے لیے ماحول بنانے پر جواب بھی طلب کیا ہے۔مبصرین کی رائے ہے کہ سپریم کورٹ کو ہر معاملہ میں اتنا متحرک ہو نا چاہئے جتنا وہ جج قتل کے معاملہ میں نظر آ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */