بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سومترا خان کی اہلیہ سوجاتا منڈل ترنمول کانگریس کی امیدوار

ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر طلاق کا نوٹس ملنے کے بعد سوجاتا مترا خان بنگال کی سیاست میں اچانک مشہور ہوگئیں اور اس بہانے ترنمول کانگریس کو بی جے پی کو گھیرنے کا بہانہ مل گیا۔

بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سومترا خان کی اہلیہ سوجاتا منڈل، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سومترا خان کی اہلیہ سوجاتا منڈل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کلکتہ: ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سومترا خان کی اہلیہ سوجاتا منڈل کو ٹکٹ دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں سوجاتا منڈل ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئیں تھی اس کے بعد ہی سومترا خان نے اپنی اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجوا دیا۔ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر طلاق کا نوٹس ملنے کے بعد سوجاتا مترا خان بنگال کی سیاست میں اچانک مشہور ہوگئیں اور اس بہانے ترنمول کانگریس کو بی جے پی کو گھیرنے کا بہانہ مل گیا۔ وہیں ترنمول کانگریس نے باراسات سے چرنجیت چکرورتی کو امیدوار بنایا ہے جب کہ مدن مترا کو ان کے پرانے اسمبلی حلقہ کمر ہٹی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

سومترا نے سوجاتا کے ترنمول میں شامل ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اسے طلاق کا نوٹس بھیج دیا۔ بنگلہ سیاست میں سوجاتا ایک مشہور نام ہوگیا۔ چوںکہ بی جے پی اس مرتبہ کئی ٹالی ووڈ اداکارہ و ادکاروں کو امیدوار بنا رہی ہے اس لئے ممتا بنرجی سرنجیت چکرورتی کے انتخاب نہیں لڑنے کے اعلان کے باوجود دوبارہ ٹکٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست کا آدمی نہیں ہوں۔ چکرورتی نے کہا کہ پہلے وہ انتخاب نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب ممتا بنرجی کی ہدایت پر وہ انتخاب لڑنے کو تیار ہیں اور چوں کہ پارٹی کو ان کی ضرورت ہے اس لئے وہ امیدوار بن رہے ہیں۔


دوسری طرف ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈر مدن مترا کو ان کے پرانے اسمبلی حلقے سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہ مسلسل پارٹی کے لئے کام کر رہے تھے اور پارٹی کی انتخابی مہم کو سنبھال رکھا تھا۔ انہو ں نے پارٹی کے لئے کئی گانے بھی لانچ کیے ہیں۔ جس میں کھیلا ہوبے جیسا مشہور گانا بھی شامل ہے۔ شاردا چٹ فنڈ میں گرفتاری کے بعد مدن مترا اور ممتا بنرجی کے درمیان تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی۔ مگر بعد ہیں تعلقات میں ایک بار پھر گرماہٹ آگئی ہے۔ اسی وجہ سے پارٹی نے بھاٹ پارہ میں ضمنی انتخاب میں انہیں پارٹی نے امیدوار بنایا۔ شکست کے باوجود وہ کام کرتے رہے۔ ٹکٹ ملنے کے بعد مدن مترا نے کہا کہ ممتا بنرجی کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے ٹکٹ دیا۔

ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دس مارچ کو نندی گرام جائیں گی اور پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ پارٹی کارکنان کو اس کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔ ترنمول کانگریس کے ورکروں نے دیوار پر لکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور گھر گھر جاکر مہم چلارہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔